ڈان لیکس میں ملو ث غداروں کو نشا ن عبرت بنا یاجائے، اعجازاحمد چوہدری

ڈان لیکس میں ملو ث غداروں کو نشا ن عبرت بنا یاجائے، اعجازاحمد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے نوٹیفیکیشن کو فوج کی طرف سے مسترد کر نے کی بھر پور حمایت کر تی ہے ، چند لوگوں کو قربانی کابکرا بنا کر اصل ذمہ داروں کو بچایا گیا ہے،نواز شریف ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، حکومتی وزارء مسلسل افواج پاکستان کے اصولی موقف کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس میں ملو ث ملکی غداروں کو عبر ت کا نشا ن بنا یاجائے، نواز شریف اور ن لیگ کے در باری ملک وقوم سے مخلص نہیں ہے اور یہ مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں، تحریک انصاف ملکی سا لمیت اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ شعبدہ باز حکمران غریب عوام کو مزید دھوکہ نہیں دے سکتے ،عوام کا خون چوسنے والے نواز شریف غریبوں کے ہمدرد نہیں بلکہ دشمن ہیں اور اپنے ملک کے کسانوں اور محنت کشوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -