قائد اعظم انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر اینڈ لینڈ سکیپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس انجینئرنگ کنسلٹنٹ کی بھرتی کا فیصلہ
لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) قائد اعظم انسٹیٹیوٹ آف ہارٹیکلچر اینڈ لینڈ سکیپ کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت 90 شاہراہ قائداعظم ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہواجس میں انسٹیٹیوٹ کو فعال کرنے اور انجینئرنگ کنسلٹنٹ کی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، مصطفی کمال، پروفیسر محمد اسلم خان، رائے محمد آصف، ڈائریکٹر فلورا کلچر پنجاب شاہد اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ معظم ملک نے شرکت کی۔اجلاس میں ہارٹیکلچر انسٹیٹیوٹ کے ڈیزائن اور انجینئرنگ کا تخمینہ لگانے کے لئے کنسلٹنٹ بھرتی کرنے سمیت انسٹیٹیوٹ کے لئے ڈویلپمنٹ اور پروکیورمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا جبکہ ڈی جی اور ڈائریکٹرز کے انتخاب کا طریقہ کار وضع کرنے اور انتظامی امور سمیت ایجنڈے میں شامل سفارشات کی منظوری دی گئی۔خواجہ احمد حسان اور افتخاراحمد نے کہاکہ انسٹیٹیوٹ میں فیلڈ افسران کو بھرتی کیا جائے۔