عوام تحر یک انصاف کیساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہے،چوہدری سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے‘ عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے ‘ ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا ‘اداروں میں سیاسی مداخلت اور کر پشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچار کر رکھا ہے ۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ۔