وزیراعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل ہی کر سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل ہی کر سکتا ہے: رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل ر پو رٹر )صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات کوئی پاگل انسان ہی کرسکتا ہے۔وہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سوشل بائیکاٹ کی بات اگر اسرائیل یا بھارت کرے تو سمجھ آتی ہے لیکن اگر پاکستان میں بیٹھا کوئی شخص بات کرے تو وہ ذہنی مریض ہی ہوسکتا ہیایسے شخص کو ذہنی امراض کے ڈاکٹر کو چیک کروانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں ساڑھے تین سال اس معاشرے میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے ملک میں ترقی کا پہیہ روکنے کی کوشش کی ہے، اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کی کوشش کی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس الیکشن لڑنے والے امیدوار نہیں ہیں دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں عمران خان کو عبرتناک شکست ہوگی اور یہ الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچاتے پھریں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف ریحام خان کے ایک انٹرویو کی مار ہے، انہوں نے عمران خان کو مشورہ یہی ہے کہ وہ چوتھی شادی کریں ، لیکن پتا نہیں کہ کون ان سے چوتھی شادی کرے گا۔پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجا ب اسمبلی میں اپنی حکومت کا آخری بجٹ2017-18 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرے گئی ۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 20 مئی کو ہوگا۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی مطابق وفاقی حکومت کے مئی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد پنجاب کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ پنجاب حکومت کا یہ اخری بجٹ ہوگا تاہم بجٹ اجلاس سے پہلے اسمبلی کے سو دن پورے کرنے کے لئے 20 کو اجلاس بلوایا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -