ٹرمپ انتظامیہ کا یمن میں پہلا بھرپور اقدام، فضائی حملہ، القاعدہ کے 41دہشتگرد ہلاک، 16شہری بھی جاں بحق

ٹرمپ انتظامیہ کا یمن میں پہلا بھرپور اقدام، فضائی حملہ، القاعدہ کے 41دہشتگرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا(اے این این،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی فضائیہ کا یمن میں بھرپور وار، 16 شہریوں سمیت القاعدہ کے 41کارندے مارے گئے۔امریکی کارروائی یمن کے علاقے بائیدا میں کی گئی ۔ قبائلی ذرائع کے مطابق علاقے میں القاعدہ کے 3قبائلی سربراہوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔صوبائی حکام نے دعوی کیا ہے کہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر وں نے اسکول ،مسجد اور اسپتال کو نشانہ بنایا،مرنے والوں میں القاعدہ کمانڈروں میں عبد الروف ،سلطان الزہب اور سیف الوائی الجوفی نامی دہشت گرد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الباعدہ صوبے میں ہونے والے اس حملے کی ابتدا ایک مکان پر کئے جانے والے فضائی حملے سے ہوئی۔ جس کے بعد ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کمانڈوز اترے اور حملہ کیا گیا۔اطلاعات ہیں کہ یہاں عسکریت پسندوں کے زیرِ استعمال ایک مسجد اور قریبی مکانات میں جھڑپیں ہوئیں۔بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں متعدد عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔تاہم امریکہ نے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اگر امریکہ اس حملے کی تصدیق کر دیتا ہے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی ہوگی۔اس سے پہلے یمن میں امریکہ نے القاعدہ کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں لیکن اس طرح زمینی فوج بھیجنے سے متعلق کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق ایک مقامی قبائلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں القاعدہ سے منسلک تین قبائلی رہنماں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایک صوبائی اہلکار نے بتایا کے اپاچی ہیلی کاپٹرز نے ایک سکول، مسجد اور القاعدہ کے زیرِ استعمال طبی مرکز کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید :

صفحہ آخر -