ملک کو ناچ گانے والوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا،عبدالغفور حیدری

ملک کو ناچ گانے والوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا،عبدالغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھیرکوٹ(اے این این )ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیاگیاہے، اس ملک کو ناچ گانے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا ٗہمیں نظریہ پاکستان اوراسلام کے ساتھ نئی نسل کی وابستگی کو انشورکرناہوگا ٗ22ویں ترمیم بہت جلد پارلیمنٹ میں آئیگی ٗ دہشت گردی دہشت گردی ہے خواہ وہ مذہبی ،سیاسی ،لسانی ،علاقائی یااورکوئی طرح کی ہو ٗپاکستان مولوی نے بنایاتھااورتحفظ بھی مولوی کریگا ٗ مولوی نہ ہوتاتو پاکستان نہ ہوتا ٗ آج جولوگ پاکستان کے قیام کے اورتحریک پاکستان کے دعویدار ہیں ان کا عملاًکوئی کردار نہیں تھا بلکہ علماء کرام کا قائداعظم سے ملکر پاکستان بنایا ٗ پاکستان میں سب سے بڑی برائی کرپشن ہے اورکرپشن مافیانے ملک لوٹاہے ،اس سے چھٹکارے کیلئے جمعیت علماء اسلام کو مضبوط کرناہوگا۔ جمعرات کو یہاں منعقدہ اسلام زندہ باد کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ پاکستان کا قیام قومی اتحادکے باعث عمل میں آیا اور اسی اتحادکے نتائج دنیانے دیکھے۔قائداعظم محمدجناح اس طرح کے قافلے سرخیل تھے ،ان کے ساتھ مولانا شبیراحمدعثمانی نے اور مولناظفرعلی عثمانی نے کردار اداکیا۔آج بھی قوم کو اتحاد و یکجہتی سے امن مل سکتاہے ،وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں ایک عظیم الشان ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہااختلاف کے باوجود ان لوگوں نے مسجد کی مثال دی ،آج پاکستان مسجدکی طرح تاقیامت قائم رہیگا۔ بنانے سے قبل اختلاف کیاگیا جب بن گیاتو مسجدکی مثال قائم ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت پر لوگ اعتماد کریں ،ہم نے 73ء کا متفقہ آئین دیا، سیکولرلوگ نہیں چاہتے تھے ۔22ویں ترمیم یا18ویں ترمیم اتحاد کی برکت سے کامیاب ہوئیں ، صوبوں کو حقوق ملے۔ مدارس دہشت گرد نہیں ہم امن کی ضمانت دیتے ہیں، دینی مدارس کو دہشت گرد کہنے والے ملک سے بھاگ جائیں گے ، ان کی جائیدادیں باہرہیں لیکن مولوی پاکستان کی جنگ لڑے گا۔ ہندوستان سے کشمیرکیلئے جنگ لڑے گا۔کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے، ہم وفادار ہیں اورہمارے دینی مدارس ملک اوراسلام سے کمٹمنٹ ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پربنااسی میں اس کی بقاء ہے۔
عبدالغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -