قیام امن کیلئے دہشت گردی کی نرسریوں کا خاتمہ نا گز یر ہے،طاہرالقادری

قیام امن کیلئے دہشت گردی کی نرسریوں کا خاتمہ نا گز یر ہے،طاہرالقادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے علماء کرام کی ورکشاپ سے خطاب اور انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب کی طرح ’’ضرب علم‘‘ کا آغاز کر دیا۔ آپریشن دہشتگردی کے خاتمہ کا ایک پہلو ہے۔ اس مسئلہ کے پائیدار حل کیلئے دہشتگردی کی نرسریوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انتہا پسندی کے خاتمہ ،امن اور رواداری کے فروغ کے حوالے سے علمائے کرام کا کردار مرکزی ہے۔ ورکشاپ میں پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان سے آئے ہوئے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کیلئے 25 کتابوں پر مشتمل نصاب مرتب کیا گیا ہے۔ یہ نصاب اردو، انگریزی اور عربی زبان میں ہے۔ اسلام اور پاکستان کا مسئلہ دہشتگردی اور انتہا پسندی ہے۔ فوجی آپریشن کی 100فیصد کامیابی اسی صورت ممکن ہے جب علمی،سیاسی، سماجی سطح پر عوامی شعور اجاگر ہوگا۔ دوسری طرف مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول حکومت فیل ہو جائے تو پھر آپریشن ہوتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کرنے کے سوال پر حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے جمہوریت کمزور اور دھاندلی کے منصوبہ ساز مضبوط ہوئے۔ جنرل پاشا سے کبھی ملا نہ فون پر بات ہوئی۔ انقلاب مارچ 20 کروڑ عوام کیلئے تھا۔ امن کے فروغ اور انسداد دہشت گردی کا نصاب قوم کے سامنے پیش کرنے کے بعد علمائے کرام کی ملک گیر ورکشاپس کا آغاز کر دیا۔ دہشتگردی کے خاتمہ میں علماء کا اہم کردار ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -