بدین: جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد، بیٹا، بھائی گرفتار، خود فرار

بدین: جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد، بیٹا، بھائی گرفتار، ...
بدین: جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد، بیٹا، بھائی گرفتار، خود فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (آئی این پی) بدین میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی گاڑی کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ،گاڑ ی سے شراب کی بوتلیں برآمد۔پولیس نے مجسٹریٹ کے بیٹے اور بھائی کوگرفتار کرلیا جبکہ مجسٹریٹ منیر خاص خیلی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سرکاری گاڑی نے ٹکر ماردی جس سے سپاہی منیر مندرو اور رزاق ملاح زخمی ہوگئے جنھیں سول ہسپتال بدین منتقل کردیاگیا۔ ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کاکہناہے کہ گاڑی جوڈیشل مجسٹریٹ منیر خاصخیلی کے زیر استعمال ہے۔ گاڑ ی سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مجسٹریٹ کے بیٹے اور بھائی کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹنڈو باگوکے رہائشی منیر خاصخیلی موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جائیگی۔

مزید :

بدین -