تھر میں خا لص انسا نی مسئلہ ہے ،کسی کو سیاست نہیں چمکانی چاہیئے :ماروی میمن
بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پرو گرام کی چیئر پرسن اور وفاقی وزیر مملکت ما روی میمن نے کہا ہے کہ تھر میں خا لص انسا نی مسئلہ ہے ،اس پر کسی کو سیاست چمکا نی نہیں چا ہیئے۔
بدین پریس کلب میں صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سمیت وفاقی حکومت کو تھر کے حالات پر گہرا رنج ہے، غذائی قلت کے با عث تھر میں جو معصوم جا نیں ضائع ہو ئی ہیں وہ قومی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 47 خوراک کی کمی پا ئی جا تی ہے۔ انہوں نے بتایا کے بینظیر انکم سپورٹ پرو گرام کے تحت مستحق عورتوں ہر تین ماہ کے بعد ملنے والے 4500 روپے وظیفہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔اب ان عورتوں کو ہر تین ما ہ بعد4700 روپے وظیفہ ملیگا اور میاں نواز شریف کی خصو صی ہدایات پر دو سو روپے بڑ ھا ئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمہ کے لیئے حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے اور بھی پروجیکٹ شروع کیئے جا ئیں گے جس کے بھی بہتر نجائج سا منے آئینگے۔