زمین کے تنازع پر بہاولنگر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

زمین کے تنازع پر بہاولنگر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
زمین کے تنازع پر بہاولنگر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولنگر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

شہباز شریف سے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے بالا آرائیں میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔گولیوں کی زد میں آکر 4افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ دیگر 3زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع کے باعث پیش آیا ہے ،جبکہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ شواہد اکٹھا کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

بہاول نگر -