چشتیاں میں خاتون ٹیچر نے ساتویں جماعت کے طالبعلم پرتشدد کرکے آنکھ پھوڑدی

چشتیاں میں خاتون ٹیچر نے ساتویں جماعت کے طالبعلم پرتشدد کرکے آنکھ پھوڑدی
چشتیاں میں خاتون ٹیچر نے ساتویں جماعت کے طالبعلم پرتشدد کرکے آنکھ پھوڑدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ویب ڈیسک) چشتیاں کے نواحی قصبہ بخشن خان میں واقع نجی سکول کی ٹیچر نے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو سبق یاد نہ کرنے پر ڈنڈے سے تشدد کرکے آنکھ پھوڑڈالی۔
زخمی طالبعلم کو تحصیل ہسپتال چشتیاں لایاگیاجہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفرکردیاگیا۔پولیس کے مطابق ٹیچر ارم نے طالبعلم محمد کیفی کو ڈنڈے سے مارا اور اس دوران طالبعلم کے بچنے کی کوشش کے دوران ڈنڈا آنکھ پر جالگا اور وہ زخمی ہوگیا، فوری طورپرطالبعلم کو نظرآنا بند ہوگیا۔
پولیس نے ٹیچر اور ہیڈمسٹریس کیخلاف دفعہ 328کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

بہاول نگر -