گیسٹ ہاﺅس سے حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار

بہاول نگر

فورٹ عباس(ویب ڈیسک) گیسٹ ہاﺅس سے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا گیا .تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی عبدالغفار نے بتایا کہ میرے پاس پیسے کم تھے۔ میں نے خود کو حساس ادارے کا افسر اس لئے ظاہر کیا کہ مجھے کرایہ میں رعایت مل جائے گی۔

اس نے مزید بتایا کہ وہ دھرم پورہ لاہور میں بیوٹی پارلر کا کام کرتا ہے، وہاں تنخواہ کم ملتی ہے یہاں کام کاج کی تلاش میں آیا ہوں۔ تھانہ فورٹ عباس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔