فورٹ عباس، بیوہ بھابھی سے ناجائز تعلقات پر آشناءقتل
بہاولنگر (ویب ڈیسک) فورٹ عباس کے نواحی گاﺅں 282HR میں بیوہ بھابھی سے ناجائز تعلقات پر آشنا محمد اشرف راجہ کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس کے نواحی گاﺅں 282HR میں دیوروں اور بہنوئی نے اپنی بیوہ بھابھی مسماة سلیمہ بی بی کے ممکنہ آشنا محمد اشرف راجہ کو ڈنڈوں سوٹوں سے مار مار کر شدید زخمی کردیا جس کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فورٹ عباس لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مسماة کے دیور محمد اسلم، محمد اشرف اور محمد اکرم اور بہنوئی ظفر اقبال اور اس کا بھائی لیاقت علی نے محمد اشرف راجہ کو شدید مضروب کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
عرب ملک میں 43سالہ پاکستانی خاتون کے 25سالہ لڑکے سے ناجائز تعلقات، شرمناک خبرآگئی