چشتیاں: فیس بک پر برگزیدہ ہستیوں کے بارے گستاخانہ پوسٹ پر دکاندار کے خلاف مقدمہ
چشتیاں (ویب ڈیسک) ڈاہرانوالہ پولیس نے فیس بک پر برگزیدہ ہستیوں کی شان میں گستاخی کے جرم میں دکاندار ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ساجد نے فیس بک اکاﺅنٹ میں گستاخی پر مشتمل پوسٹ ارسال کی جس کو پڑھ کر مدثر، کاشف، اعجاز ملزم ساجد مذکور کی دکان پر گئے تو اس نے وہاں بھی توہین آمیز پوسٹ کے علاوہ زبانی طور پر برگزیدہ ہستیوں کی شان میں گستاخی شروع کر دی۔ ڈاہرانوالہ پولیس نے ملزم ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔