بہاولنگر میں پسند کی شادی کا شاخسانہ ،لڑکی والوں کے ہاتھوں نوجوان قتل
بہاولنگر (ویب ڈیسک) بہاولنگر تھانہ بی ڈویژن میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صدام حسین کچھ روز قبل بورے والا کے نواحی علاقہ کی رہائشی اپنی مریدنی کو بھگا کر پسند کی شادی کر کے ماڈل ٹاﺅن میں رہائش پذیر تھا۔لڑکی کے والدین اور بھائی کورنج تھا جس کی پاداش میں ملزمان امتیاز ، افتخار ، ادریس وغیرہ نے فائرنگ کر کے صدام حسین کو موت کے گھاٹ اُتار ا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔