عید الاضحی کے حوالے سے بہاولپور کاسیکیورٹی پلان تیار، 1600سے زائداہلکار تعینات ہوں گے
بہاورلپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحی کے حوالے سے بہاور لپور کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ،شہر میں 1600سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔
خیبر پختونخواکے سرکاری تعلیمی اداروں میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر بہاورلپور کا سیکیورٹی پلان تیار کر لیاگیا ہے۔پلان کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جبکہ شہر بھر میں پولیس اورقومی رضاکاروں سمیت1600سے زائداہلکار تعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الاضحٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور تمام فرزندان اسلام اللہ کے حضور میں اپنی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانی پیش کریں گے ۔