اوچ شریف میں ٹریفک حادثہ، 4خواتین جاں بحق
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوچ شریف میں گیس کنٹینر گاڑی پر گر گیا جس کے نیچے دب کر خواتین اور بچوں سمیت7افراد زخمی ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
”انہوں نے ہمارے گھر کا دروازہ توڑا، ہمارے بال کاٹے اور ہمارا گینگ ریپ کردیا“، کراچی سے آگئی ایسی خبر کہ ہر پاکستانی کانپ اٹھے
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں بارات میں شامل ایک کار پر گیس کنٹینر گر گیا جس کے نیچے دب کر 4خواتین اور ایک بچے سمیت7افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت نکال کر ہسپتال منتقل کیا لیکن بعد ازاں چاروں خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔ بارات علی پور سے جن پور جا رہی تھی جبکہ واقعے کے بعد کنٹینر سے گیس لیک ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکج کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسے جلد ہی بند کردیا جائے گا۔گیس لیکج کے باعث ریسکیوآپریشن روک دیاگیا۔