بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 8 زخمی

بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں ...
بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق،خاتون سمیت 8 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 8 زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ٹیل والا روڈ پر دھند کے باعث موٹر سائیکل بس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث وین ،ٹریلر اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں:۔وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والا 4 رکنی گروہ منشیات سمیت گرفتار

مزید :

بہاول پور -