احمد پور شرقیہ میں نام نہاد مسیحاﺅں کی ایک اور گھناﺅنی حرکت،مریضہ کی ڈلیوری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی

بہاول پور

احمد پور شرقیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)احمد پور شرقیہ میں نام نہاد مسیحاﺅں کی ایک اور گھناﺅنی حرکت،مریضہ کی ڈلیوری کی فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احمد پور شرقیہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز نے شرمناک کام کرتے ہوئے لیبر روم میں مریضہ کی فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو صوبائی حکومت اور انتظامیہ کیلئے باعث تشویش ہے ۔

نام نہاد مسیحاﺅں کا گھناﺅنی حرکت یہاں تک محدود نہیں بلکہ آپریشن کی منتظر دوسری زچہ کو بھی بے پردہ دکھا یاگیا جس نے انسانیت کو شرما دیا لیکن ان ڈاکٹرز کو کوئی شرم نہ آئی،صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اورملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،واضح رہے کہ ایسا ہی واقعہ چند روز قبل منڈی بہاﺅ الدین میں پیش آچکا ہے ۔