14 افراد پر مشتمل ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا
بہاولپور (ویب ڈیسک) اسلام کی حقانیت سے متاثر ہوکر ہندو خاندان دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا، خاندان کے14 افراد کو ممتاز عالم دین حافظ محمد عمران سعیدی نے لمہ طیبہ پڑھایا، چولستان کے چک نمبر 197/2 آر میں 14 افراد پر مشتمل ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا، تمام افراد کے نئے اسلامی نام بھی رکھ دئیے گئے، خاندان کے سربراہ منگلا رام کا نام محمد صادق اس کی بیوی سچل مائی کا نام حلیمہ بی بی رکھا گیا جبکہ ا س کے بیٹے لکشمن کا نام محمد لقمان، اس کی بیوی جمنا کا نام عائشہ بی بی رکھا گیا، اس کے پوتے کرشن رام کا نام محمد سلیمان، ہیرا کا نام محمد عمران، سانول کا نام محمد عرفان، بکھو مائی کا نام زاہدہ بی بی، سکھو کا نام زہرہ بی بی، سیچو کا نام عبدالمجید، بہو سگنا کا نام زینب بی بی رکھاگیا جبکہ بیربل رام کا نام مختیار احمد کی بیوی نازوہ کا نام آمنہ بی بی جبکہ شملہ رام کا نیا اسلامی نام سمیع اللہ رکھا گیا ہے۔