بورڈ آف ڈائریکٹرز آف بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ،شہر کو صاف ستھرا،سرسبز بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

بورڈ آف ڈائریکٹرز آف بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ،شہر کو صاف ...
 بورڈ آف ڈائریکٹرز آف بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس ،شہر کو صاف ستھرا،سرسبز بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ہینڈ آؤٹ) بورڈ آف ڈائریکٹرز آف بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اراکین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سمیع اللہ چوہدری کو آئندہ تین سالوں کے لئے بلا مقابلہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر نے سمیع اللہ چوہدری کو آئندہ تین سالوں کے لئے بلا مقابلہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آف بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی منتخب کیا۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی مسز صبیحہ نذیر، عدنان فرید قاضی، ڈاکٹر سید وسیم اختر، ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار اور دیگر ممبران میں صدر ایوان صنعت و تجارت محمد سلیم، ڈاکٹر رانا محمد طارق، مسز شبانہ عرفان، فرخندہ تحسین، سعدیہ یاسمین، منیجنگ ڈائریکٹر بی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم چوہدری، ڈی او ماحولیات اور کمپنی سیکرٹری اعظم خان کا نجوموجود تھے۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیع اللہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی سے بہاولپور کو صاف ستھرا، خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اس کو صاف رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہر کو کلین اور گرین بنانے کے لئے عملی جدوجہد کی جائے گی اور صفائی کے کاموں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر اراکین بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متفقہ رائے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف کو عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالہ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 10 دن کا بونس جس کی مالیت 5.35 ملین روپے ہے دینے کی منظوری دی۔ اجلاس سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ بہاولپور کو صاف، گرین اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور شہر کو خوبصورتی، تعمیر وترقی، سرسبز و شادابی اور صفائی کے حوالہ سے سب سے اوپر مقام دلانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے دیہی علاقہ جات میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لئے گھر گھر ٹائلٹ پراجیکٹ پر کامیابی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کو زیروویسٹ سٹی بنانے کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کوڑا کرکٹ ایک جگہ پھینکے اور اس سلسلہ میں لوگوں کا شعور اجاگر کیا جائے۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی ڈاکٹر وسیم اختر، عدنان فرید قاضی اور مسز صبیحہ نذیر نے اپنے اپنے خطاب میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر اور مانیٹرنگ سسٹم موثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس سے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد سلیم چودھری، ڈاکٹر رانا طارق، مسز شبانہ عرفان، فرخدنہ تحسین اور سعدیہ یاسمین نے بھی اظہار خیال کیا۔ قبل ازیں منیجنگ ڈائریکٹر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم چودھری اور کمپنی سیکرٹری اعظم خان کانجو نے بریفنگ میں ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کی صفائی کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر تلف کی گئیں اور لوگوں کے گھر گھر جاکر صفائی کے انتظامات کے حوالہ سے شعور اجاگر کیا گیا اور انہیں 60 ہزار سے زائد ویسٹ بیگز اور ڈھائی لاکھ سے زائد معلومات پر مبنی لٹیرچر تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں بی ڈبلیو ایمک سی 1139ہیلپ لائن موجود ہے جس پر شکایات موصول ہونے پر فوری طور پر اقدامات کئے جاتے ہیں۔

مزید :

بہاول پور -