سانحہ احمد پور شرقیہ ،ٹینکر مالکان ،مینجر اور ڈرائیور کے خلاف افسوسناک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

سانحہ احمد پور شرقیہ ،ٹینکر مالکان ،مینجر اور ڈرائیور کے خلاف افسوسناک ...
سانحہ احمد پور شرقیہ ،ٹینکر مالکان ،مینجر اور ڈرائیور کے خلاف افسوسناک حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور: (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی تاریخ بدترین اور انتہائی افسوسناک سانحہ احمد پور شرقیہ کا مقدمہ  ٹینکر ڈرائیور اور  ٹینکر مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق ہونے والے محمد عمران کے بھائی محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کا مقدمہ تھانہ احمد پور ایسٹ   میں درج کر لیا گیا ہے ،مقدمہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہری محمد عمران کے بھائی محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں آئل ٹینکر مالک حاجی حسنین، منیجر خالد رزاق اور ڈرائیور گل محمد کو غفلت اور حادثہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے،جبکہ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور نے  ایک کار کو  اوورٹیک کرنے کی کوشش کی جس سے ٹینکر الٹ گیا جس کی وجہ سے 100 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،6 مختلف دفعات کے تحت لکی مروت گروپ آئل ٹینکر گروپ کے مالکان ،مینجر اور ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ایف آئی آر میں ان افراد کے خلاف جن دفعات کو مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے ان میں تینسو بائیس ،چار سو پنتیس ،دو سواناسی ،تین سو 37 اے،ایک سو 9 اور چار سو 27  شامل ہیں ۔

مزید :

بہاول پور -