سانحہ بہاولپور : آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

سانحہ بہاولپور : آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا
سانحہ بہاولپور : آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) احمد پور شرقیہ سانحے میں زخمی ہونے والا آئل ٹینکر ڈرائیور گل محمد بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

سماءٹی وی کے مطابق بہاولپور کے ہولناک سانحے کا سبب بننے والے آئل ٹینکر کا ڈرائیور گل محمد نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین روز بعد دم توڑ گیا ۔ گل محمد نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیر علاج تھا جس کے جسم کا 90فیصد حصہ جل چکا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحے کے بعد نشتر ہسپتال میں 59مریض لائے گئے تھے جن میں سے تین روز کے دوران 20مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ باقی 39مریضوں میں سے بیشتر کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔
گزشتہ روز پولیس نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی ایف آئی آر میں گل محمد کو مفرور قرار دیدیا تھا جبکہ وہ نشتر ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا تھا ۔ گل محمد آئل ٹینکر الٹنے کے بعد لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتا رہا اور جب آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا تو وہ اور کنڈیکٹر گاڑی کے قریب ہی موجود تھے۔