باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7افراد جاں بحق
باجوڑ ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن )باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے عثمان خیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گرگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار فوراََ جائے حادثہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبنے والے7 افراد کی لاشوں کو نکال لیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی ہیں۔