باجوڑ ایجنسی: سلارزئی کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، سکیورٹی اہلکار شہید ، راہگیر زخمی
باجوڑ ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) سلارزئی کے علاقے چرگو میں بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ۔
جیو نیوز کے مطابق سلارزئی کے علاقے چرگو میں دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار شہید اور راہگیر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔