کالعدم تحریک طالبان نے پولیو ورکرز کو نشانہ بنانےکی دھمکی دیدی
باجوڑ ایجنسی (ویب ڈیسک) باجوڑ ایجنسی کے علاقے تحصیل خار میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے پولیو ورکرز سنگین دھمکیاں دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل خار میں کالعدم تحریک طالبان نے پمفلٹ تقسیم کئے جن میں انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے ورکرز کو سنگین نتائنج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو مہم اسلامی نظام کےخلاف ہے لہٰذا جو بھی اس مہم کا حصہ بنے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔