سیکیورٹی فورسز نے کار روائی کر کے بٹگرام کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

بٹگرام

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے بٹگرام کے علاقے سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورس نے بٹگرام کے علاقے بتکول میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے بٹگرام میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بارودی مواد سے اڑا یا تھا ۔