الائی بٹگرام میں مسافر وین کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق،4 زخمی

الائی بٹگرام میں مسافر وین کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق،4 زخمی
الائی بٹگرام میں مسافر وین کھائی میں جاگری ، 6 افراد جاں بحق،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)الائی بٹگرام میں مسافر وین کھائی میں جاگری جس سے 6 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ مسافر وین بوجڑی سے بنیلہ جا رہی تھی کہ اچانک مور کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ اکٹھے ہو گئے جنہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔مرنیوالوں کی نعشوں کو پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے نکال لیا گیا جبکہ زخمی ہونیوالے 4 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سوات روڈ پر سیاحوں کی ایک تیز رفتار کار کو پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں مظفرآباد کے 6 رہائشی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید :

بٹگرام -