بھکر شہر اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، بل بورڈز گرنے سے 2 افراد زخمی
بھکر (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر اور گردونواح میں تیز ہوا اور موسلادھار بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر شہر اور گردونواح میں تیز ہوا اور بارش کے باعث بل بورڈز گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔