مقامی زکوة عشرکمیٹی چیئرمین کا مقامی خواتین کے ذریعے مالیاتی اداروں سے قرضہ لینے کا انکشاف

مقامی زکوة عشرکمیٹی چیئرمین کا مقامی خواتین کے ذریعے مالیاتی اداروں سے قرضہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(آن لائن )تحصیل دریاخان کی محلہ موہانہ والاو سیالانوالہ کی رہائشی ڈیڑھ سو سے زائد خواتین نے ملک غلام علی سیال کونسلر، ملک ذوالفقار سیال کونسلر و دیگر معززین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی زکوة عشرکمیٹی کے چیئرمین عبدالستار لوہار نے ان کے ذریعے مالیاتی اداروں سے قرضہ لیااورہمیں قرضہ دلوا کر ہم سے ان مالیاتی اداروں سے وصولی کے بعد ہمیں پانچ ہزار فی کس رقم دی باقی رقم خود لے لی یہ کہہ کر کہ وہ ان مالیاتی اداروں کو خود قرضے کی ادائیگی کرے گا جبکہ ہر ماہ انہیں امداد کی شکل میں پیسے دیتا رہیگا.مذکورہ چیئرمین نے ایک یا ایک سے زائد اقساط جمع کرائی بعد ازاں منحرف ہو گیا کہ میں نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا ہے آپ خود اس کے ذمہ دار ہو اور خود ہی جمع کراﺅ. مذکورہ چیئرمین نے ہمیں لاکھوں روپے کا مقروض بنا کر یہ رقوم ہضم کر لی ہیں ہمیں اپنے خواتین نمائندگان کے ذریعے اعتماد میں لیااور اپنی بیوی کے ہمراہ ہم غریبوں کو لوٹ لیا ہے. مالیاتی ادارے قرضے کی ادائیگی کیلئے ہمیں تنگ کر رہے ہیں ہمارے پاس گھر چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں قرضہ کی ادائیگی کیسے کریں.

 کونسلرز اور ایماءدین شہر نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مذکورہ چیئرمین دیگر افراد کے ہمراہ محلہ میں کفن بچوں کیلئے کتابیں کاپیاں تقسیم کر کے اس نے اپنی بیوی اور دیگر مخصوص نمائندہ عورتوں کے ذریعے ڈیڑھ سے سے زائد خواتین کو اعتماد میں لے کر ان سے مختلف مالیاتی اداروں میں سے قرضہ جات کے ذریعے ان خواتین کو چند ہزار دے کر باقی مانندہ رقوم ان سادہ لوح خواتین سے ہتھیا لی اہل محلہ نے رقوم کی واپسی کیلئے کئی بار رابطہ کیا مذکورہ چیئرمین ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور اب یہ کہہ رہا ہے کہ اپنی اراضی فروخت کر کے رقوم کی ادائیگی کر دونگا، الزام علیہ چیئرمین زکوة عشر کمیٹی عبدالستار نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ اس نے ایسا کوئی کام نہیں کیا یہ سیاسی مخالفت کی بنا پر الزام ہے اگر میں نے کوئی ایسا جرم کیا ہے تو متاثرہ لوگ عدالت سے رجوع کریں جولوگ پریس کانفرنس کر رہے ہیں وہ میرے سیاسی مخالف ہیں میری بیوی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر میونسپل کمیٹی دریاخان کیلئے امیدوار ہے یہ محض سیاسی مخالفت کی بنا پر پروپیگنڈہ ہے میں ہر فورم پر اپنا دفاع کرونگا۔

مزید :

بھکر -