خاوند نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی اور ساس کو نہر میں پھینک دیا
بھکر(آن لائن)خاوند نے طلاق کا مطالبہ کرنے پر بیوی اور ساس کو نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں ساس جاں بحق ہوگئی تاہم بیوی کو بچالیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ یوسف شاہ کی رہائشی صائمہ کی شادی لیہ کے رہائشی عبدالستار سے ہوئی تھی لیکن گھریلو ناچاقی پر صائمہ نے بھکر کی عدالت میں طلاق کا دعوی کیا ہوا تھا جس کی بدھ کے روزپیشی تھی. عدالت سے واپسی پر ملزم عبدالستار نے اپنی بیوی صائمہ اور ساس سلمی کو اغوا کرلیا اور انہیں تھل کینال میں پھینک دیا جہاں مقامی افراد نے صائمہ کو بچایا لیکن سلمی بی بی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی.
پولیس نے صائمہ کے والد غلام شبیرکی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔