بھکر میں مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

بھکر میں مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق
بھکر میں مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر، خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھکر میں خولناک ٹریفک حادثے نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی ،شہر دریا خان میں مسافر بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار7افراد جاں بحق اور 8زخمی ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق ضلع بھکر کے شہر دریا خان میں حسن شاہ چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے رکشے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

سوچا تھا شادی ...باکسر عامر خان کی اہلیہ کے بیان نے ہلچل مچا دی 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں رکشہ میں سوار افراد سمیت 8شہری زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے تاہم ریسکیو حکام نے تمام زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے اور پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔

مزید :

بھکر -