آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ،ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ

 آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ،ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ
 آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ،ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھکر(ویب ڈیسک) کوٹلہ جام میں  لیک ہونے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور سمیت ڈپو انتظامیہ اور ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصی کے مطابق گزشتہ روز کوٹلہ جام میں مقامی ہوٹل پر پارک لوڈ آئل ٹینکر لیک ہو گیا اور تیل بہنا شروع ہوگیا  جس کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے اور دیگر گاڑیوں اور افراد کا وہاں داخلہ بند کردیا۔  ازاں بعد معاملہ کی مکمل انکوائری کے بعد ہوٹل مالک،ٹرک ڈرائیور اورکوٹلہ جام آئل ڈپو انتظامیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید :

بھکر -