”میرے ساتھ (ن) لیگ ان لوگوں نے گینگ ریپ کیا اور۔۔۔“ ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی پاکستانی لڑکی منظرعام پر آ گئی، ہاتھ جوڑتے ہوئے آرمی چیف کو ایسی چیز کا واسطہ دے کر انصاف کا مطالبہ کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

”میرے ساتھ (ن) لیگ ان لوگوں نے گینگ ریپ کیا اور۔۔۔“ ظلم و بربریت کا نشانہ ...
”میرے ساتھ (ن) لیگ ان لوگوں نے گینگ ریپ کیا اور۔۔۔“ ظلم و بربریت کا نشانہ بننے والی پاکستانی لڑکی منظرعام پر آ گئی، ہاتھ جوڑتے ہوئے آرمی چیف کو ایسی چیز کا واسطہ دے کر انصاف کا مطالبہ کر دیا کہ نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) آج کل کافی سیاسی مشکلات کا شکار ہے اور یہ کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جا رہی ہیں کیونکہ اب آزاد کشمیر کی ایک خاتون نے مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماﺅں پر گینگ ریپ، اغواءبرائے تاوان اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے آرمی چیف سے انصاف دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پی سی بی نے شاہد آفریدی کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،کیا کیا ؟جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
مذکورہ لڑکی نے اپنا نام ماریہ طاہر بتایا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ویڈیو پیغام میں اس کا کہنا ہے کہ ”میرا نام ماریہ طاہر ہے اور میرا تعلق بھمبر آزاد کشمیر سے ہے، میرے ساتھ گینگ ریپ، اغواءبرائے تاوان اور بلیک میلنگ کرنے والے ملزموں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔
آج کا میرا ویڈیو پیغام چیف آف آرمی سٹاف کیلئے ہے اور میں پاکستان و آزاد کشمیر کے لوگوں سے درخواست کروں گی کہ میرا یہ پیغام چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تک پہنچایا جائے۔ میں پاک فوج کے سربراہ سے درخواست کرتی ہے کہ آج حج کا دن ہے اور میں آپ کو ہاتھ جوڑ کر اسی حج کے دن کا واسطہ دیتی ہوں، کہ میرے مجرم، جو دہشت گرد ہیں، ان کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے اورانہیں گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پاکستانیو۔۔۔! ٹکٹیں خرید لو“ ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع، کہاں سے اور کیسے خریدنی ہیں؟ جلدی جلدی تمام تفصیلات جان لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے
اس کے علاوہ میں آپ کو پہلے ہی 4 خطوط بھیج چکی ہوں لیکن شائد وہ آپ کو ملے نہیں، اس کے ساتھ ہی میں الیکٹرانک میڈیا سے بھی درخواست کرتی ہوں اور انہیں بھی حج کا واسطہ دوں گی کہ اپنے سوئے ہوئے ضمیر کو زندہ کریں اور کسی غریب کے حق کیلئے آواز بلند کریں۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

بھمبر -