میجر اسحاق شہیدکو میرا سلام،لیکن یہ لوگ جو۔۔۔
میجر اسحاق نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے ڈیرہ اسمعیل خان میں جام شہادت نوش کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کا یہ سپوت اپنے پیچھے بیوہ اور دو معصوم بچے چھوڑ کرپاکستانی قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے خالق حقیقی سے جا ملاہے ۔ شہید کے والد محترم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے تمام بیٹے پاکستان کیلئے قربان ہیں ۔ ایک عظیم والد کی طرف سے یہ بیان پڑھ کرمجھے بطور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہواہے۔یہ عظیم شہید جن حالات میں مادر وطن پر نثار ہوا ہے ،اس پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔ایک طرف یہ شہدا ہیں جو مادر وطن کو امن کا نذرانہ پیش کررہے ہیں دوسری طرف وہ طبقہ ہے جو سیاست میں دہشت گردی کررہا ہے اور جن کا قلع قمع کرنا عدلیہ،اداروں اور حکومت کا کام ہے۔ایک حشر کا سماں ہے کہ پاکستانی سیاست میں کرپشن کے نت نئے طریقے ڈھونڈے جا رہے ہیں اور جوڑ توڑ کی سیاست کو جمہوریت کا نام دیکر جمہوریت کو شرمندہ کیا جاتا ہے ۔ جمہوریت بھی کہتی ہو گی ’’بھائی جان ہُن بس وی کر دیو‘‘ اور اپنی جوڑ توڑ کی سیاست کیلئے اچھا سا نام ڈھونڈ لیں۔ منگل کے رو ز پارلیمنٹ میں ایک قرداد کو اکثریت سے پاس کر کے نوازشریف کو مسلم لیگ ن پارٹی کا صدر مقرر کر دیا گیاہے ۔یہ قرارداد ۱۶۵ ارکان کی اکثریت سے منظور کی گئی۔اگرچہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن پارٹی پیپلز پارٹی نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا مگر یاد رہے کہ سینٹ میں پیپلز پارٹی نے اس قرداد کے حق میں ووٹ دیکر خوب انداز میں ایک سیاسی پارٹی ہونے کا ثبوت دیا۔اس پرمحترم نصرت جاوید نے ٹاک شو میں کیا خوب پتے کی بات کی کہ سیا ست دانوں کو اتنامعصو م نہ سمجھا جائے کہ وہ ابھی سے فارورڈ بلاک بنا لیں اوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی پر حلقے کے لوگوں سے منہ چھپاتے پھریں۔ن لیگ اور دوسری سیاسی پارٹیوں سے فارورڈ بلاک آئے گا تو ۲۸ فروری کے قریب اور تب تک انتظار کرنا چاہیے۔ کچھ احباب کے بقول عمران خان کو بھی اپنے نظریاتی کارکنان کو آکے لیکر آنا چاہیے ۔ انکی بات میں کافی وزن ہے مگر میرے خیال میں اگرعمران خان کی پارٹی نظریات پر چل پڑی تو شائد چھوٹی پارٹیوں کی شکل اختیار کر جائے گی ۔ ہم سب بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ لوہے کو لوہا کاٹتا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کرہ ارض پر موجود ریاستیں کاروباری لین دین میں لگی ہوئی ہیں اور اس سے پاکستان جیسی مستقبل کی معاشی ریاستوں کے ازلی د شمن انڈیا جیسے ملک نا خوش دکھائی دیتے ہیں ۔ اسی تناظر میں پاکستانی قوم کا بیٹا پاک وطن کے لئے قربان ہو گیا۔اللہ تعالی قوم کے اس شہید بیٹے کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے ۔
پاک فوج پائندہ باد
پاکستان زندہ باد
۔
نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔