میری سرحدوں کے سر بکف محافظ

میری سرحدوں کے سر بکف محافظ
میری سرحدوں کے سر بکف محافظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرحدوں پہ ہوتی ہوئی جارحیت ،گولہ باری ، نہتے شہریوں کی شہادت اور کبھی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے ایک گیدڑکی بزدلانہ کاروائیاں اور بھھکیاں ہی ہو سکتی ہیں جس نے شیر کی کھال پہن کے خود کو اس خطے کا وارث سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ اس بنیے کا ماضی کیا ہے شاید اسے بھول رہا ہے اور ہمیں اسے پھر یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ کس طرح مسلمانوں نے کئی سو سال اسی ہندوستان پہ حکومت کی ہے اورہندو کو اپنا بہتریں خدمتگار پایا ہے – اپنے سے طاقت ور کے سامنے بھیگی بلی بننے والا شاید دوسروں کی شرافت کو کمزوری سمجھ رہاہے اور اپنی طاقت پہ ایسے اترا رہا ہے کہ کوے کی طرح اپنی چال بھی بھول گیا ہے- شاید اسے وہ سربکف شجاع بھول گئے ہیں جنہوں نے اسے صدیوں اپنے محدود لشکر کے ساتھ ہر میدان میں ناک چنے چبوائے ہیں – عددی برتری پہ مان کرتا شاید وہ یہ بھی سوچنا نہیں چاہتا ہے کہ اس ایمانی طاقت کے مالک تین سو تیرہ بھی ہوں تو ہزاروں پہ بھاری ہیں ۔وہ جن کے فولادی بازو¿ں کے سامنے سومنات کے خداو¿ں نے بھی گھٹنے ٹیک دیے تھے ہم انہیں اسلاف کے وارث ہیں- سرحدوں پہ فوجی چوکیاں کیسے تباہ و برباد کی جاتی ہیں ان کا مظاہرہ تو فقط اسے یہ باور کروانا ہے کہ ہوش کے ناخن اور باہمی مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں – طاقت کے زور پہ ہمیں جھکانا ممکن نہیں – کیونکہ میری قوم کا بچہ بچہ بنیے کو ایک ہی پیغام دے رہا ہے-
کبھی لوٹ کے نہ آنا میری سرحدوں کی جانب
یہاں غزنوی کھڑے ہیں ، یہاں غزنوی کھڑے ہیں
فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس میں ہمارے سپہ سالار جنرل نے دشمن کو یہی پیغام دیا ہے کہ سرحدوں کے ساتھ کسی بھی جگہ پر کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا- راولپنڈی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس کانفرنس میں آرمی کے تمام جنرل افسران نے شرکت کی جس میں شرکائ کو جیو اسٹر ٹیجک صورتحال ، آپریشن ردالفساد میں ہوتی ہوئی پیش رفت، روایتی ہتھیاروں کے خلاف آپریشن تیاریوں اور قومی سلامتی کے متعلق دیگر معاملات پہ بریفنگ دی گئی – ملکی سالمیت کے لئے جس جوش و جذبہ ، مستعدی ، قوت ِ ایمانی اور چابکدستی کی ضرورت ہے پاک فوج اس پہ نہ صرف پورا اترتی ہے بلکہ خطہ میں کسی مہم جوئی ، جارحیت اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے- آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ایک یقین اور اعتماد کے ساتھ اس عزم کو دہرایا کہ ملک میں امن و سلامتی اور موجودہ استحکام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قابل ِقدر قربانیوں کا ثمر ہے – پر امن پاکستان کے حصول کے لئے قوم کی مدد سے پاکستان کی اندرونی ، بیرونی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کو نا قابلِ تسخیر بنائیں گے- کراچی اور پاکستان کے دوسرے حصوں میں ملک دشمن طاقتوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا- عسکری قیادت نے سب کو یہ باور کروایا کہ وہ بھارتی ناپاک منصوبوں سے کماحقہ واقف ہے جن کا اظہار امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس اینٹلی جنس ایجنسی لیفٹینٹ جنرل ونسنٹ اسٹیورٹ نے کانگرس کو بریفنگ میں انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان کو دنیا میں سفارتی تنہائی کے علاوہ فوجی محاذ پہ بھی الجھانا چاہتا ہے-جنرل ونسنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھارت سرحدوں کو لا حق عالمی خطرات کو بہانہ بنا کے حالات کو مزید ابتر کرنے کی کوشش کرے گا-
ٹڈی دل بھارت یہ جان لے کہ محبِ وطن پاکستانی اور شیر دل افواج شیر و شکرہیں اور دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کو سینہ سپر ہیں - بھارت کی ہر جنگی چال کا جواب دینے کو پاک فضائیہ ہواو¿ں میں اڑتی اپنی دھاک بٹھا رہی ہے – بحیرہ عرب میں ہوتی مشقیں اور ہمارے سمندروں کی محافظ پاک نیوی اپنے آپ کو جدید جنگی مہارت سے لیس کرنے کے لئے ہمہ تن مصروف ہے- جب تک اس وطن کے بیٹوں میں خون کی آخری بونداور زندگی کی کوئی رمق باقی ہے یہ جانوں کے نذرانے پیش کرتے اپنے وطن کی عظمتوں پہ کوئی حرف نہ آنے دیں گے –دشمن یہ جان لے کہ شیر کی وردی اتار کے ایک گیدڑ کو گیڈر بنانے کا فن ہم خوب جانتے ہیں-

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -