پاکستان کرکٹ،یونس خان اور 9سال بعد جیت

پاکستان کرکٹ،یونس خان اور 9سال بعد جیت
پاکستان کرکٹ،یونس خان اور 9سال بعد جیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ارسلان فیاض:

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے کہا ہے کہ ’ذرانم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی‘ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے کرکٹ کو ہی دیکھ لیں جس میں بہت سے لیجنڈ کھلاڑی آئے لیکن پی سی بی میں حکومت کی مداخلت کی وجہ سے لیجنڈز کو اہمیت نہیں دی گئی ان لیجنڈ میں سے ایک یونس خان ہیں جنہوں نے بہت سے اعزاز اپنے نام کئے اس میں 100ٹیسٹ میچ کھیلنا ایک ہی ٹیسٹ میچ میں دوبارڈبل سنچریاں شامل ہیں، قومی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنانا وغیرہ وغیرہ لیکن پی سی بی نے بہت سے نامور کھلاڑیوں کی طرح ان سے بھی اچھا سلوک نہیں کیا۔
جب یونس خان نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنایا تب انہوں نے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا لیکن پی سی بی ان کو واپس کرکٹ کے میدان میں لے آیا اور میدان میں اتار چراؤآنا تو معمول کی بات ہے لیکن انہیں ورلڈ کپ 2011کے بعد سے میچ سے ڈراپ کرنے کا کائی جواز ہی نہیں بنتا تھا ۔
اس پر تو غالب ہی یاد آتا ہے کہ
’تیرے وعدے پہ جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے، اگر اعتبار ہوتا‘
اب آتے ہیں ہم 9سال پر کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2006میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں2ٹیسٹ میچوں کی سریز 1.0سے انضمام الحق کی قیادت میں اپنے نام کی جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی 2.0سے کامیابی حاصل کی پھر 9سال تک پاکستان ٹیم کوئی بھی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سری لنکا کی سرزمین پر نہ جیت سکی اور اب 9سال کے عرصے کے دوران گرین شرٹس نے سری لنکا کو اُسی کے ہی گراؤنڈ میں ٹیسٹ سریز مصباح الحق اور ون ڈے سیریز اظہر علی کی قیادت میں اپنے نام کی
اس دوران یونس خان 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 9سالہ عرصے میں وہ کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے اور یہ اعزاز شائد ہی کوئی کھلاڑی اپنے نام کر پائے گا جبکہ یونس خان آخری بار 2006ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران رن آؤٹ ہوئے تھے یوں9سال پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ میچ کراچی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں وہ 20 رنز بنا کر پاؤل کی گیند پررن آؤٹ ہوئے تھے ۔ پاکستان کی تاریخی جیت یونس خان کی کارکردگی اورگرین شرٹس و پی سی بی اپنا ہی ایک منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں ۔
اس امید کے ساتھ دعا گو ہیں کہ
’تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب ، یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے‘

مزید :

بلاگ -