بونیر میں پولیس کی بڑی کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب کمانڈر گرفتار

بونیر میں پولیس کی بڑی کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب ...
بونیر میں پولیس کی بڑی کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب کمانڈر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(مانیٹرنگ ڈیسک )بونیر میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب کمانڈر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ڈی پی او بونیر خالد محمود ہمدانی نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس نے کالعدم تحریک طالبان فضل اللہ گروپ کے اہم کمانڈر نور محمد عرف عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ خود کش جیکٹیں، دیسی ساختہ بم، وائرلیس سیٹ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد عرف عباس سوات کے علاقے چار باغ کا رہائشی ہے اور یہ دہشت گردی کے 18 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار دہشت گرد نے سوات اور بونیر میں پولیس اہلکاروں سمیت امن کمیٹی کے اراکین کو ہدف بناکر قتل کیا جبکہ 2007 میں دہشت گردی کی بیشتر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ دہشت گرد کمانڈر سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

بونیر -