میک اپ کی مد میں لاکھوں وصول کرنیوالے بیوٹی پارلرز کے سیلز کاریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات

بزنس

لاہور (این این آئی )پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرنے والے بیوٹی پارلرز کے سیلز کاریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کردیں ۔چےئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کی ہدایات پر ایڈیشنل کمشنر پی آر اے عائشہ رانجھا نے شہر کے پوش علاقوں میں میک اپ کی مد میں لوگوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے مختلف بیوٹی پارلرز پر مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کردی ہیں ۔مانیٹرنگ ٹیمیں ان بیوٹی پارلرز کے سیلز کاریکارڈ مرتب کرکے رپورٹ پیش کریں گی ۔