نیپرا نے فیسکو کے ٹیرف میں 2.80 روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیسکو کے ٹیرف میں 2.80 روپے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ٹیرف بڑھانے سے متعلق فیسکو کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیسکو کے ٹیرف میں 2.80 فی یونٹ تک کمی کی منظوری دی۔
ترجمان نیپرا کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں کمی کی منظوری آئندہ پانچ سال کیلئے دی گئی ہے جس کے تحت گھریلو صارفین کیلئے 2.80 روپے فی یونٹ کی کمی، صنعتی شعبے کیلئے 2.70 روپے فی یونٹ کمی جبکہ کمرشل صارفین کے ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی ہے۔