حکومت کی ڈبل گیم ،تیل کمپنیوں اور ڈیلروں کا منافع خفیہ طور پر بڑھا دیا

حکومت کی ڈبل گیم ،تیل کمپنیوں اور ڈیلروں کا منافع خفیہ طور پر بڑھا دیا
حکومت کی ڈبل گیم ،تیل کمپنیوں اور ڈیلروں کا منافع خفیہ طور پر بڑھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون میں 14.50 روپے فی لٹر کمی کا ریلیف عوام کو دینے کے معاملے پر ڈبل گیم کرتے ہوئے طاقتور تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مارجن خفیہ طور پر 49 پیسے فی لٹر تک بڑھادیا ہے جس سے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کو چار ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا ہے، یہ رقم صارفین کی جیب سے نکالی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر تیل کمپنیوں اور ڈیلروں کا منافع مارجن 49 پیسے فی لٹر تک بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے تاہم اس کا ذکر ای سی سی کے اجلاس کے میڈیا کیلئے جاری سرکاری اعلامیہ میں نہیں کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے تیل کمپنیوں کے پٹرول پر منافع مارجن میں 49 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی ہے ،اسی طرح پٹرولیم ڈیلرز کیلئے پٹرول اور ڈیزل پر منافع مارجن میں 30,30 پیسے اضافے کیا گیا ہے ۔اس اضافہ سے تیل کمپنیوں کا ڈیزل پر منافع مارجن 1.49 روپے سے بڑھ کر 2.35 روپے فی لٹر جبکہ ڈیلرز کا ڈیزل پر منافع مارجن 2.30 روپے سے بڑھ کر 2.60 روپے فی لٹر ہوجائے گا۔

مزید :

بزنس -