قومی بچت کی کچھ سکیموں کے شرح منافع میں یکم اکتوبر سے اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح کو بڑھا دیا گیا ہے، پنشنرز اور بیواﺅں کے لیے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق غریب عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی خاطر حکومت کی جانب سے قومی بچت کی کچھ سکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح یکم اکتوبر سے بڑھا دی گئی ہے۔ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع اعشاریہ5 فیصد اضافے سے 11اعشاریہ9 فیصد، ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع اعشاریہ49 فیصد اضافے سے 12اعشاریہ75 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع اعشاریہ42فیصد اضافے کے ساتھ 12اعشاریہ3فیصد کردیا گیا۔ اسکے علاوہ کمرشل بینکوں میں موجود سیونگ اکاﺅنٹس پر منافع اعشاریہ45 فیصد اضافے سے 8اعشاریہ2فیصد کردیا گیا ہے۔