جنوبی امریکی ملک نے ڈالر سے نجات حاصل کرنے کا انوکھا منصوبہ بنالیا

جنوبی امریکی ملک نے ڈالر سے نجات حاصل کرنے کا انوکھا منصوبہ بنالیا
جنوبی امریکی ملک نے ڈالر سے نجات حاصل کرنے کا انوکھا منصوبہ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹو (نیوز ڈیسک) ایکواڈور دنیا کا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو دھات کے سکوں اور کاغذ یا پلاسٹک کے نوٹوں کی بجائے غیر مرئی ڈیجیٹل کرنسی استعمال کرے گا۔ کسی بھی ملک کے مرکزی بینک نے آج تک اس طرح کی کرنسی باقاعدہ استعمال کی منظوری نہیں دی اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ کوئی ملک اس کا سرکاری سطح پر استعمال کرے گا۔ ایکواڈور موجود امریکن ڈالر چھوڑ کر یہ نئی کرنسی دسمبر سے استعمال کرنا شروع کردے گا۔ ابتدائی طور پر اس کے استعمال کی اجازت صرف موبائل فون کے ذریعے ہوگی۔ یہ الیکٹرانک کرنسی ہوگی اور یہ صرف صارفین کے الیکٹرانک آلات پر ظاہر ہوگی۔ اس کا لین دین ایسے ہی ہوگا جیسے کہ آپ موبائل فون کے ذریعے رقم یا بیلنس ٹرانسفر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ کرنسی حکومت باآسانی جتنی چاہے پیدا کرسکتی ہے لہٰذا اس کی وجہ سے افراط زر کا مسئلہ پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہوگا۔

مزید :

بزنس -