ملک میں پٹرول کی وافر مقدار دستیاب، بحران کا امکان نہیں: پی ایس او
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت پٹرولیم کے وافر زخائر موجود ہیں اور موجودہ حالات میں تیل بحران پیدا ہونے کا امکان نہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیاڑی ٹرمینل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی جاری ہے جبکہ ملک میں انرجی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہتمام ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے ملک میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد سے لاہور، کراچی اور پشار سمیت کئی بڑے شہروں میں پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔