قطر ایئر نے دنیا کا جدید ترین مسافر جہاز خرید لیا،خصوصیات جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

قطر ایئر نے دنیا کا جدید ترین مسافر جہاز خرید لیا،خصوصیات جا ن کر آپ بھی ...
قطر ایئر نے دنیا کا جدید ترین مسافر جہاز خرید لیا،خصوصیات جا ن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(نیوزڈیسک)مشہور فضائی کمپنی قطر ائیرویز نے دنیا کا جدید ترین جیٹ ائیر بس A350XWBخرید لیا ہے۔ اس طیارے کے بارے میں ائیر بس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مستقبل کا جہاز ہے جس میں مسافروں کے سکون کے لئے ہر چیز کا خیال رکھا گیا ہے۔اس میں 300مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 16.3ملین مختلف رنگوں کی LEDلگاکر اسے بہت خوبصورت بنایا گیا ہے۔

کیا آپ کو جہاز وں کے قبرستان کے بارے میں معلوم ہے؟حیرت انگیز معلومات

جیٹ لیگ کو کم کرنے کے لئے کیبن میں 6000فٹ کی بلندی دباﺅ رکھا گیا ہے۔یہ طیارہ ماحول دوست ہے اور دیگر طیاروں کی نسبت 25فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے،اس میں جدید ترین اور محفوظ ترین رولز رائزانجن کا استعمال کیا گیا ہے تا کہ جہاز کی سپیڈ تیز ہونے کے ساتھ اسے محفوظ بنایا جا سکے۔اب تک ائیر بس کو اس جہاز کے 40کسٹمرز کی طرف سے 780آرڈر مل چکے ہیں۔اکانامی کلاس میں 10.6انچ کی بیک سکرین لگائی گئی ہے تاکہ مسافر اس سے بہتر طریقے سے فلموں سے لطف انداز ہوسکیں جبکہ سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کو سیٹ کے ذریعے براہ راست چارج کیا جاسکتا ہے۔مسافروں کو زائد جگہ دینے کے لئے فائبر آپٹک کیبل کا استعمال کیا گیا ہے اور اینٹرٹینمنٹ باکس کو فلور میں رکھنے کی بجائے سیٹ کے نیچے رکھا گیا ہے۔قطر ائیر ویز نے اس طیارے کے 80آرڈر دئیے ہیں اور اب اسے پہلے طیارے کی ڈیلوری مل گئی ہے۔اس طیارے میں جگہ بھی بہت کھلی ہے اور بزنس کلا س میں چار جبکہ اکانامی کلاس میں نو سیٹوں کو ایک لائن میں جوڑ گیا ہے۔

اگر سستی ٹکٹ چاہتے ہیں تو ہفتے کے اس دن کبھی فلائٹ بک نہ کروائیں ،ماہرین نے اہم ترین راز بتا دی
قطر ائیر ویز گروپ کے چیف ایگزیکٹوالباقر کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ بہترین ہوا بازی کا نمونہ ہے جس میں مسافروں کے آرام کے ساتھ ان کی حفاظت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر ائیرویز، ائیر بس اور رولز رائز ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جس میں ماحول کی حفاظت کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

مزید :

بزنس -