7الیکٹرانک مصنوعات جو آپ کے لئے بہترین سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہیں
لاہور (نیوز ڈیسک) موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور بے شمار ایسے آلات دستیاب ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ یہاں ہم کو کچھ ایسے آلات کے بارے میں بتارہے ہیں جو آج کل مفید ہونے کے علاوہ یہ خوبی بھی رکھتے ہیں کہ یہ مستقبل میں بھی مفید ہوں گے اور ان پر آج خرچ کی جانے والی رقم مستقبل کی سرمایہ کاری بھی کہی جاسکتی ہے۔
یجیٹل SLR کیمرہ
یہ کیمرے جنہیں DSLR بھی کہا جاتا ہے بہت دیرپا اور اچھی کوالٹی کے حامل ہیں اورمستقبل کی ٹیکنالوجی کو بھی بہترین طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر
اگرچہ آج کل لوگوں کی توجہ لیپ ٹاپ کی طرف ہوگئی ہے لیکن ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے کیونکہ اس میں جدید تبدیلیوں کے مطابق میموری، ریم، گرافک کارڈ اور آڈیو کارڈ کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
میڈیا پلیئر
ایک اچھا میڈیا پلیئر تمام ویڈیو فارمیٹ چلاسکتا ہے اور یو ایس بی بھی استعمال کرسکتا ہے۔ یہ عام ڈی وی ڈی پلیئر کی نسبت سائز میں چھوٹا اور بہتر کارکردگی کا حامل بھی ہوتا ہے۔
فلیش میموری
اگرچہ فلیش سٹوریج روایتی میموری کی نسبت بہت مہنگا ہے لیکن آپ کے کمپیوٹر اور اس کے تمام پروگراموں کی رفتارکو انتہائی تیز کردیتا ہے۔
4K ٹی وی
ایچ ڈی کے بعد 4K ریزولیشن کا ٹی وی ایک نیا انقلاب ہے، یہ تصویر کی حیرت انگیز کوالٹی کو یقینی بناتا ہے۔
کوالٹی ہیڈ فون
کوالٹی ہیڈ فون اگرچہ عام سستے ہیڈ فون سے کافی مہنگے ہوتے ہیں لیکن آواز کی شاندار کوالٹی کیلئے ان کا انتخاب بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
گوپروکیمرہ
یہ کیمرے کی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جس کا ریزولیشن بہت ہائی کوالٹی ہے۔ یہ کیمرہ سامنے کے منظر کو 170 کے زاویے پر فلما سکتا ہے یعنی آپ کی آنکھوں کے سامنے کا تقریباً سارا منظر اس کے عدسے کی قید میں آسکتا ہے۔