چینی کمپنی نے پاکستان کو پچاس ارب ڈالر کی ناقابل یقین پیشکش کردی

چینی کمپنی نے پاکستان کو پچاس ارب ڈالر کی ناقابل یقین پیشکش کردی
چینی کمپنی نے پاکستان کو پچاس ارب ڈالر کی ناقابل یقین پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوزڈیسک) پاکستان کے مخلص دوست چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کیلئے 46 ارب ڈالر (تقریباً 46 کھرب پاکستانی روپے) کی بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو ساری دنیا میں اس اقدام کے چرچے ہوگئے، لیکن آپ کو یہ جان کر بیک وقت حیرت اور خوشی ہوگی کہ اب چین کی طرف سے پاکستان کے توانائی سیکٹر میں اس سے بھی بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی گئی ہے۔
اخبار ”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈروالیکٹرک ڈیم کی مالک چینی سرکاری کمپنی (CTG) China Three Gorges Corporation نے پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں کیلئے 50 ارب ڈالر (تقریباً 50 کھرب پاکستانی روپے) کے فنانسگ کنسورشیم میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ چینی کمپنی نے ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ مل کر پاکستانی پراجیکٹس کو فنڈز فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ 18 جون کو کیبنٹ کمیٹی برائے توانائی کی ایک میٹنگ میں کیا گیا، اور یہ پیشکش اس سے پہلے پاک چین اقتصادی راہداری میں کی جانے والی 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے۔ اگر یہ پیشکش عملی شکل اختیار کرگئی تو چین پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن جائے گا۔

نیا بجٹ لاگوہوگیا، بینکنگ سیکٹر پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ، مالی بحران کا خدشہ ،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 
حکومت پاکستان جن اہم منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری کی خواہاں ہے ان میں 4500 میگا واٹ کا دیامر بھاشاڈیم اور 969 میگا واٹ کا نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ چینی کمپنی CTG توانائی کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور یہ کمپنی دنیا کے سب سے بڑے ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ کی مالک اور آپریٹر ہے۔ اس کمپنی کے صرف ایک پراجیکٹ تھری گورجیز ڈیم پاور پلانٹ کی صلاحیت 22,500 میگا واٹ ہے، جو کہ پاکستان کی بجلی کی مجموعی انسٹالڈ کیپسٹی 23500 میگاواٹ کے تقریباً برابر ہے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -