نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے نرخ میں اضافہ کر دیا

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے نرخ میں اضافہ کر دیا
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کے نرخ میں اضافہ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نہ تو فرنس آئل مہنگا ہوا اور نہ ہی گیس کی قیمتیں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ گردشی قرضوں کی وصولی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے 450 ارب روپے کے گردشی قرضہ کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے وزارت پانی و بجلی کو عوام سے وصولی کرنے کی ہدایت کی جس پر نیپرا نے بجلی کے نرخ بڑھا دیئے ہیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں جبکہ رمضان المبارک کے درمیان ہونے والی لوڈشیڈنگ بھی سب کے سامنے ہے۔ ایسے میں بجلی کے نرخ بڑھانا انتہائی تشویشناک بات ہے لہٰذا حکومت اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف فراہم کرے۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -