وزیر اعظم کا مراعاتی پیکج کا وعدہ وفا نہ ہوا، اپٹمانے احتجاج کی دھمکی دے دی

وزیر اعظم کا مراعاتی پیکج کا وعدہ وفا نہ ہوا، اپٹمانے احتجاج کی دھمکی دے دی
وزیر اعظم کا مراعاتی پیکج کا وعدہ وفا نہ ہوا، اپٹمانے احتجاج کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے مراعاتی پیکج کا اعلان نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما پنجاب عامر فیاض شیخ  کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں پنجاب کی 15ٹیکسٹائل ملز بند ہوچکی ہیں جس سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ سالوں میں ٹیکسٹائل ملزمیں نئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی جبکہ بجلی اور ٹیکسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھنے سے خطے کی صنعتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اپٹما کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران ٹیکسٹائل ملزکے مسائل حل کرنے اور مراعاتی پیکج دینے کا یقین دلایا تھا جس پر ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔لیکن تاحال مراعاتی پیکج دیا نہیں گیا۔عامرفیاض کا کہنا تھا کہ پیکج کا اعلان نہ ہوا تو دوبارہ احتجاج کرسکتے ہیں۔

مزید :

بزنس -