عید پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں:سوئی نادرن گیس کمپنی

عید پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں:سوئی نادرن گیس کمپنی
عید پر سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں:سوئی نادرن گیس کمپنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوئی نادرن گیس کمپنی عید کے دوسرے اور تیسرے دن پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عید قربان پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے عید کے تینوں دنوں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سٹیشنز کو عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہمی سے معذرت کرلی ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق قادر پور گیس فلیڈ کی سالانہ مرمت کےلیے بند ہے جس کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی کم ہے،اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

مزید :

بزنس -